15 اگست 2011 - 19:30

مصر کے سابق ڈکٹیٹر اور امریکہ و اسرائیل نواز صدر حسنی مبارک پر عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے اس مقدمے میں اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ انہوں نے مصر میں انقلاب کے دوران مظاہرین کے قتل کے احکامات جاری کیے تھے تو انہیں سزائے موت ہو سکتی ہے۔

ابنا: الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے سابق ڈکٹیٹر اور امریکہ و اسرائیل نواز صدر حسنی مبارک پر عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے اس مقدمے میں اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ انہوں نے مصر میں انقلاب کے دوران مظاہرین کے قتل کے احکامات جاری کیے تھے تو انہیں سزائے موت ہو سکتی ہے۔ تراسی سالہ حسنی مبارک کو ایک مرتبہ پھر ہسپتال پنجرے میں بند کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے جج نے مقدمے کی کارروائی کو ٹیلی وژن پر نشر کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے اس فیصلے کو عوامی مفاد میں قرار دیا۔ مقدمے کی سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
............. 
/169