6 اگست 2011 - 19:30

عراق ميں صدر گروہ نے اپنےملک ميں امريکي فوج کي موجودگي کي ايک بار پھر مخالفت کا اعلان کيا ہے -

ابنا: رواں سال کے آخر ميں عراق ميں امريکي فوج کي موجودگي کي قانوني مدت کے خاتمے کے بعد بھي عراقي فوج کو ٹريننگ دينے کے بہانے امريکي فوجيوں کو ملک ميں رہنے کي اجازت دينے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد صدر گروہ کے سربراہ مقتداصدر نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ جو بھي عراق ميں قابض قوت کي حيثيت سے باقي رہنے کي کوشش کرے اس کے خلاف مسلح جد وجہد کي جائے گي - صدر گروہ کے ترجمان صلاح العبيدي نے بھي ايک بيان ميں اعلان کيا ہے کہ ان کا گروہ عراق ميں غاصب امريکيوں کي موجودگي کا مخالف ہے -ياد رہے کہ عراق کے حکمراں دھڑے، حکومت قانون کے رکن عبدالسلام المالکي نے گذشتہ جمعرات کو اس بات کا اعلان کيا تھا کہ رواں سال کے آخر ميں عراق ميں امريکي فوج کي موجودگي کي مدت ختم ہوجانے کے بعد بھي پندرہ ہزار امريکي فوجي، عراقي فوجيوں کو ٹريننگ دينے کے لئے عراق ميں باقي رہيں گے جن کے لئے ملک کے مختلف علاقوں ميں نو اڈے مقرر کئے جائيں گے..............

/169