5 اگست 2011 - 19:30

يورپي يونين نے مشرقي بيت المقدس ميں ايک صہيوني کالوني ميں نو سو مکانات بنانے کے صہیوني ریاست کے فيصلے پر افسوس ظاہر کيا ہے۔

ابنا: يورپي يونين کے شعبہ خارجہ پاليسي کي سربراہ کيتھرين اشٹون نے جمعے کے روز ايک بيان ميں کہا ہے کہ يورپي يونين نے اسرائيلي حکومت سے بارہا مطالبہ کيا ہے کہ مشرقي بيت المقدس سميت غرب اردن ميں کالوني بنانے کي تمام سرگرمياں فوري طور پر بند کي جائيں - عالمي قوانين کي رو سے يہ سرگرمياں غير قانوني ہيں -

کيتھرين اشٹون نے کہا کہ کالونيوں کي تعمير جاري رہنے سے فريقين کے درميان اعتماد ختم ہوگا اور مذاکرات کي دوبارہ شروعات کے لئے کي جانے والي کوششوں کو نقصان پہنچے گا اور يہ چيز خاص طور پر بيت المقدس کے سلسلے ميں ٹھوس ايک حقيقت ہے۔

.............

/169