ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نےمنگل کواپني ہفتہ وار پريس بريفنگ ميں ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي کے ڈائريکٹر جنرل يوکيا آمانو کے بيانات کے جواب ميں جس ميں انہوں نے دعوي کيا کہ ايران کي ايٹمي سرگرمياں اين پي ٹي سے ہٹ کر انجام پارہي ہيں کہا کہ ايران کي ايٹمي سرگرمياں پوري طرح پرامن ہيں اور ايجنسي کے قوانين کے دائرے ميں ہي انجام پارہي ہيں -
ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نےاسي طرح روس کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکريٹري کے دورہ ايران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ يہ دورہ دونوں ملکوں کے درميان جاري صلاح و مشورکے تحت معمول کا ہي ايک دورہ ہے- انہوں نے کہا کہ اس دورے ميں باہمي دلچسپي کے معاملات اور علاقائي و عالمي مسائل پر بھي بات چيت ہوگي جبکہ ايران کي پرامن ايٹمي سرگرمياں بھي روس اور ايران کے حکام کي بات چيت کا موضوع ہوں گي -
اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے حالات کے بارے ميں بھي کہا کہ ايران سمجھتا ہے کہ ملکوں کے معاملات ميں غيرملکي مداخلت کا کوئي جواز نہيں ہے اور اس طرح کي مداخلتيں مسائل کوحل کرنے ميں کوئي مدد نہيں دے سکتيں -
وزارت خارجہ کےترجمان نے دہشتگردي کے خلاف مہم منجملہ پژاک نامي دہشتگرد گروہ کے خلاف کاروائيوں کے بارے ميں کہا کہ ايران اپنے عوام اور اسلامي جمہوري حکومت کے خلاف کسي بھي طرح کي دہشتگردانہ کاروائيوں کي اجازت کسي بھي گروہ کو نہيں دے سکتا اور پژاک نامي گروہ کي سرگرميوں کا سختي سے مقابلہ کرے گا۔
..............
/169