31 جولائی 2011 - 19:30

امدادی امن کاروان کے پاراچنار پہنچنے پر جشن کا سماں, پارا چنار کی فضائیں لبیک یا حسین کی صدائوں سے گونج اٹھیں.

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے ا مدادی امن کارواں کا پاراچنارپہنچنے پر پورے علاقہ میں جشن کا سماں ،گذشتہ پانچ سالوں سے محصور پارا چنار کے مظلوم عوام کی فرط جذبات سے اشکبار ہو گئیں اور انہوں لبیک یا حسین کی صدائوں میں کاروان کا پرتپاک استقبال کیا پاراچنار سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سینکڑوں گاڑیوں پرمشتمل استقبالی جلوس کے شرکا ء نے کاوران پر گلپاشی کی شرکائے کاروان نے پارا چنار پہنچتے ہی سے سے پہلے شہید قائد علامہ سید عارف حسین حسینی کے مزار پر حاضری دے کر شہید کے ساتھ عہد وفا کیا اور کاروان کے ساتھ جانے والے امدادی سامان کی تقسیم کاسلسلہ شروع کر دیا گیا ،اشیائے خوردونوش ، لائف سیونگ ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ پر مشتمل یہ امدادی سامان پارا چنار کے مظلوم مسلمانوں میں بلا امتیاز تقسیم کیاجا رہا ہے ،ادھر کاروان کے پارا چنار پہنچنے کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ملک بھر سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور اسے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔.............

/169