ابنا: رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک کانگو میں دو کشتیوں میں تصادم ہونے کے نتیجے میں 100 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ کانگو کے مشرقی صوبےایکواٹرکے دریائے ریوکی میں پیش آیا۔دوکشتیوں کے درمیان تصادم میں 100 افراد لاپتا ہوگئے ہیں ،حکام کے مطابق ایک کشتی میں تقربیا 200 افراد سوار تھے جن میں سے 100 کو بچالیا گیا ہے۔ پچاس افرادکی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق حادثے میں خستہ حال مسافرکشتی کوشدید نقصان پہنچاجبکہ دوسری کشتی کومعمولی نقصان ہوااوراس میں موجودلوگ محفوظ رہے۔............ /169