ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے روسیا الیوم چينل کے ساتھ گفتگو میں روس کو ایران کا اہم ہمسایہ ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو ایکدوسرے کی ضرورت ہے۔ صالحی نے کہا کہ مغربی ممالک کی طرف ایران کی بازگشت پرروس کو تشویش ہے لیکن ایران اب مغربی ممالک کی طرف ہر گز پلٹ کر نہیں جائے گا اور میں، روس اور ایران کے گہرے اور عمیق روابط کی بھر پور امید رکھتا ہوں۔ صالحی نے کہا کہ بوشہر بجلی پلانٹ بہت جلد کام شروع کردےگا اور اس میں تیار ہونے والی بجلی ملک کی قومی بجلی کے مدار میں وارد ہوجائے گی۔
........
/169