ابنا: اخبار الاہرام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے وزیر خارجہ محمد کامل عمرو نے تاکید کی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر سمیت اسرائیل کی تمام سرگرمیاں غیر قانونی اور نا مشروع ہیں۔اس نے کہا کہ اسرائيل کو صلح اور یہودیوں کی بستیوں کی تعمیر میں سے ایک کو انتخاب کرنا ہوگا۔ مصری وزیر خارجہ نے اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ علاقوں میں مزید 336 یہودی گھروں کی تعمیر کے منصوبہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائل کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل امن و صلح کا خواہاں نہیں ہے۔........... /169
27 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 256270
مصر کے وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر سمیت اسرائیل کی تمام سرگرمیاں غیر قانونی اور نا مشروع ہیں۔