25 جولائی 2011 - 19:30

نيٹو ميں روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ ماسکو امريکہ کے ميزائل ڈيفنس سسٹم کے منصوبے پر خاموش نہيں بيٹھے گاـ

ابنا: نيٹو ميں روس کے نمائندے دي متري راگوزين نے ايک انٹرويو ميں کہا کہ يورپ کے لئے امريکہ کا منصوبہ روس کي سلامتي کے لئے ايک سنگين مسئلہ ہے لہذا ماسکو اس پر خاموش نہيں رہ سکتاـ انہوں نے کہا کہ ميزائل ڈيفنسس سسٹم کا علاقے ميں طاقت کے توازن پر گہرا اثر پڑے گا اور اس سے روس کي دفاعي توانائي متاثر ہوگي ـ

نيٹو ميں روس کے نمائندے نے کہا کہ يہ مسئلہ ہماري قومي سلامتي کے تعلق سے بہت اہم ہے اور يہ نہيں ہو سکتا کہ جوابي اقدام کے بارے ميں ہم نہ سوچيں ــ............

/169