ابنا: ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی مانگ بڑھنے سے شارٹ فال میں اضافہ ہو گیا ہے،وزیر اعظم گیلانی لاہور میں پاکستان انجنیئرنگ کانگریس کے 71 ویں سیشن سے خطاب کر رہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشر ف دور میں بجلی کے منصوبوں پر کام نہیں ہوا جس سے بحران بڑھا ،موجودہ حکومت میں 3 ہزار میگاواٹ سسٹم میں شامل ہوئے ہیں، لیکن ملک میں بجلی کی ڈیمانڈتیزی سے بڑھنے کے سبب شارٹ فال بڑھ گیا ہے،انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کو اتفاق رائے سے بنارہے ہیں اسی طرح دیگر منصوبے بھی مکمل کر یں گے،اس موقع پر پاکستان انجنیئرنگ کانگریس کے صدر انجنیئر حسنین احمد، آئی ای پی کے سیکرٹری جنر ل امیر ضمیر خان اور دیگر نے وزیر اعظم کو مسائل سے آگاہ کیا جس کی انھوں نے حل کی یقین دہانی کرائی۔ ...............
/169