23 جولائی 2011 - 19:30

مظفرآباد…آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی میں آٹھ مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق چھ پر پیپلزپارٹی جبکہ ایک ایک نشست پرمسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس کے امیدوارکامیاب قرار پائے۔

ابنا: آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی میں خواتین کے لئے مختص 5،علما مشائخ ، ٹیکنو کریٹ اور سمندر پار کشمیریوں کی ایک ایک نشت پر پولنگ دوگھنٹے تاخیر کے ساتھ آج صبح گیارہ بجے شرو ع ہوئی جو تین بجے تک جاری رہی ۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق خواتین کی تین مخصوص نشستوں پرپاکستان پیپلزپارٹی کی صدف شیخ،شاہین کوثر اورشازیہ اکبرکامیاب قرارپائی جبکہ ایک پر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء اور ایک پر مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر فوزیہ اشرف کامیاب رہی۔علماء مشائخ کی نشست پرپاکستان پیپلزپارٹی کے پیر عتیق الرحمان فیض پوری ،ٹیکنوکریٹ پرعابد حسین عابد جبکہ سمندر پار کشمریوں کی نشست پر راجا واجد الرحمان کامیاب ہوئے۔یوں پاکستان پیپلزپارٹی چھ جبکہ مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس ایک ایک نشست پر کامیاب قرارپائے۔............./169