23 جولائی 2011 - 19:30

حزب اللہ لبنان کےنائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نےسابق وزیراعظم حریری قتل کیس کی سماعت کرنےوالی عدالت کوسیاسی قراردیاہے۔

ابنا: شیخ نعیم قاسم نےکہاکہ رفیق حریری قتل کیس کی سماعت کرنےوالی عالمی عدالت سیاست بازي سےکام لےرہی ہےاورسلامتی کونسل ، امریکہ اوراسرائیل کےہاتھوں کھلونا بن چکی ہے۔شیخ نعیم قاسم نےکہاکہ دشمن جب بھی حزب اللہ کےخلاف کوئی اقدام کرناچاہتےہیں توعالمی عدالت کوآگےبڑھادیتےہیں۔امریکہ اور صہیونی ریاست لبنان کےسابق وزیرا‏عظم کےقتل کیس کی سماعت کرنے والی عالمی عدالت کولبنان میں فتنہ پھیلانےکےلئےاستعمال کررہےہیں ۔رفیق حریری قتل کیس کی سماعت کرنےوالےعدالتی بنچ نےجو دوہزارنومیں تشکیل پائی تھی جھوٹےگواہوں کےذریعہ پہلےشام پرحریری کےقتل میں ملوث ہونےکاالزام لگایا اورپھرچارج شیٹ داخل کرکےاورحزب اللہ کےچاراراکین پرالزام لگاکراس پارٹی کونشانہ بنایا۔............../169