23 جولائی 2011 - 19:30

واشنگٹن " رائٹرز " امریکا نے عراق اور افغانستان کی جنگ میں نجی شعبے کے ساتھ خدمات کے معاہدے پرتقریباً 34ارب ڈالر ضائع کردیئے ہیں۔

ابنا: یہ بات ایک اسٹڈی رپورٹ میں کہی گئی ہے جسے کانگریس کیلئے حتمی شکل دی جارہی ہے۔اسٹڈی کے مسودے سے آگاہ ایک شخص نے دو مختلف نظریوں سے متعلق کانگریشنل کمیشن کی جانب سے حقائق کی تصدیق کی ہے جو آنے والے ہفتوں میں مکمل کرلی جائے گی۔زمانہ جنگ میں معاہدے کی تفصیلات پر کمیشن کی جانب سے تجزیہپہلے ہی مقامی جریدے میں رپورٹ ہوچکی ہے۔رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وفاقی ایجنسیوں کی جانب سے مناسب نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا۔رپورٹ میں انتباہ کیا گیا ہے کہ عراق اور افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی پر یہ پروگرامز عراقی اور افغانیوں کے کنٹرول میں منتقلی کی صورت میں فنڈز مزید ضائع ہوجائیں گے۔............../169