22 جولائی 2011 - 19:30

بحرین میں جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والے گروہ حکومت کے آلہ کار ہیں۔

ابنا: شیخ علی سلمان نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت ان ہی گروہوں کےساتھ مذاکرات کررہی ہے جو اس کے آلہ کار ہیں اور حکومت نے درحقیقت اپوزیشن کےساتھ گفتگو کی ہی نہیں۔ جمعیت الوفاق کے اس رہنما نے کہا کہ ہم چاہتےہیں کہ بحرین میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں ریفرینڈم کروایا جاے تاکہ عوام اپنی من پسند حکومت کو منتخب کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت نے اپنے حامی تین سوافراد اور بیس اپوزیشن کے رہنماوں کو مذاکرات کی دعوت دی تھی اور ظاہر ہے اس تناسب سے اپوزیش کی بات صدا بصحرا ثابت ہوجائے گي۔ ادھر جمعیت الوفاق الاسلامی کے رہنما نے عوام سے مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے جب تک آل خلیفہ کی حکومت سرنگوں نہیں ہوجاتی مظاہرے جاری رہیں گے۔.............../169