ابنا: امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے دہشت گردی سے متعلق ایک انتباہی خط جاری کیا ہے جس کے مطابق شدت پسند اہم جگہوں پر فائز ہوچکے ہیں اور وہ اپنے عہدوں کو القاعدہ کی دہشت گردی کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے حقیقی اور سائبرحملے کیے جاسکتے ہیں۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کسی کیمیکل فیکٹری یا آئل ریفائنری میں کام کرنے والا کوئی اہلکار گیارہ ستمبر کے حملے کے دس سال پورے ہونے پر ان جگہوں کو استعمال کرسکتا ہے۔ اس بات کے شواہد اسامہ کے کمپاوٴنڈ سے ملنے والے مواد سے بھی کی گئی ہے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سابق چیف آف اسٹاف chad sweet نے انٹرویو میں بتایا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کو ہلاک کرنے کیلئے امریکی انفرا اسٹرکچر کا استعمال ضروری ہے۔
...............
/169
...............
/169