ابنا:پاکستان کی خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کل منگل کو وفاقی وزیر خارجہ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا اور اس طرح وہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر خارجہ بن گئی ہیں۔ وہ پاکستان کی 26/ویں وزیر خارجہ ہیں۔ حنا ربانی کھر جمعرات کو انڈونیشیاء جائیں گی جہاں وہ 18/ویں آسیان علاقائی فورم میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔ اس موقع پر وہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور چینی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گی۔ 26/جولائی کو وہ ہندوستان روانہ ہوجائیں گی جہاں وہ ہندوستان کے وزير خارجہ ایس ایم کرشنا سے دوطرفہ امور پر مذاکرات کریں گی۔
..............
/169