ابنا: یہ بات انہوں نے یہاں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاورف سے ملاقات کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ہمیں کرنل قذافی کیمپ کی جانب سے بدستور متضاد سگنلز موصول ہورہے ہیں۔ لیبیا کے رہنما کو فی الحال سرخ لائنز کا سامنا کرنا ہوگا جو بین الاقوامی برادری ان کے لئے متعین کررہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرنل قذافی مستعفی ہوکر اقتدار عوام کے حوالے کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم فی الحال کرنل قذافی کے اقتدار چھوڑنے کی صحیح تاریخ اور دن بتا نہیں سکتے لیکن ہمیں اس بات پر مکمل اتفاق ہے کہ کرنل قذافی کے دن گنے جاچکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169