12 جولائی 2011 - 19:30

روس کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کے اظہار کے لۓ ماسکو میں واقع ایرانی سفارت خانے کا پرچم سرنگوں کیا گيا ہے ۔

ابنا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ دریا‎ۓ ولگا میں روس کے بحری جہاز ڈوبنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور روسی حکومت کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لۓ اپنے سفارت خانے پرچم سرنگوں کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کے دن دریاۓ ولگا میں روس کا بولیگاریا بحری جہاز ڈوب گيا تھا جس کے نتیجے میں اس بحری جہاز پر سوار ایک سو ننانوے میں سے اناسی روسی شہری ہلاک ہوگۓ تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ /169