ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے دہشت گردانہ حملے میں افغانستان کے صدر حامد کرزائی کے بھائی احمد ولی کرزائی کی موت پر افغان صدر کو تعزیت پیش کی ہے۔صدر احمدی نژاد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قندھار کی اعلی کونسل کے سربراہ مرحوم احمد ولی کرزائی کی موت پر افغان حکومت اور افغان قوم کو تعزیت پیش کرتا ہوں صدر نےکہا کہ دہشت گردانہ اور بزدلانہ حملے غیر علاقائی طاقتوں کی اشاروں پر ہورہے ہیں اور غیر علاقائی طاقتیں اس خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں صدر احمدی ںژاد نے اپنے پیغام میں افغان صدر اور مرحوم احمدی ولی کے لواحقین کو دلی تعزيت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے اللہ تعالی سےبخشش اور مغفرت کی دعا کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169