10 جولائی 2011 - 19:30

شام کي وزارت خارجہ نے امريکہ اور فرانس کے سفيروں کو طلب کر کے حماہ شہر ميں ان کے بغير اجازت کے داخلے اور شر پسندوں کي حمايت کرنے کے خلاف احتجاج کيا ہے۔

ابنا: شام کي وزارت خارجہ کے بيان ميں آيا ہےکہ امريکہ اور فرانس کے سفيروں کو سفارتي امور سےمتعلق جنيوا کنونشن کي شق نمبر اکتاليس کي خلاف ورزي اور شام کے داخلي امور ميں ان کي مداخلت کي بناء پر طلب کيا گيا- اس بيان ميں مزيد آيا ہے کہ شام کي حکومت کے مخالفين کے اجتماع ميں امريکي سفير رابرٹ فورڈ اور فرانس کے سفير ايرک شواليہ کي شرکت سے اس بات کي نشاندہي ہوتي ہےکہ يہ ممالک شام ميں بدامني پھيلانے اور اسے عدم استحکام کا شکار کرنے کي غرض سے شورشيوں کي حمايت کررہے ہيں- واضح رہےکہ امريکہ اور فرانس کے سفير جمعرات اور جمعہ کے دن شام کي حکومت سے اجازت حاصل کئے بنا شورش زدہ شہر حماہ کا دورہ کيا تھا جہاں انہوں نے حکومت کے مخالفين سے مذاکرات کئے اور انہيں اپني حمايت کا يقين دلايا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169