اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں میں باقاعدہ امدادی کیمپ لگا دئیے گئے ہیں جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین ملک بھر کی اہم سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات سے روابط کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ، یہ کاروان 24 جولائی کو قائد شہید علامہ عارف حسینی الحسینی کی 23 برسی کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے استقلال پاکستان کنونشن اور حمایت مظلومین ریلی کے اختتام پروفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے امدادی سامان لے کر پارا چنار روانہ ہو گا ، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ محصورین پارا چنار کی مدد کرناہماری مذہبی ، قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے اس لیے مخیر شخصیات اور فلاحی اداروں سمیت معاشرے کا ہر فرد اس کار خیر میں اپنی استطاعت کے مطابق بڑھ چڑھ کر حصہ لے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے ٹل پارا چنار روڈ کی بندش کے سبب اس علاقہ کا پاکستان سے عملی طور پر رابطہ منقطع ہے اور پاراچنار کے مکین وہاں محصور ہونے کے سبب زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، ادویات اور خوراک کی قلت کی وجہ سے شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے ، اور معصوم شیر خوار بچے اعلاج معالجہ کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے بلک بلک کر موت کی آغوش میںجا رہے ہیں۔ حکومتی اداروں اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اس صوت حال کے پیش نظر پارا چنار کے مظلوم عوام کی امداد کا بیڑا اٹھایا اور انشا ء اللہ چوبیس جولائی کو ایم ڈبلیو ایم کا ایک بڑا قافلہ خطرات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے امدادی سامان لے کر پاراچنار پہنچے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
10 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 252773
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے محصورین پارا چنار کی امداد کے لیے 24 جولائی کو بھجوائے جانے والی امدادی کاروان امن کے حوالے سے ملک بھر میں عوام رابطہ مہم تیز کر دی گئی۔