7 جولائی 2011 - 19:30

اسلام آباد…اٹک سے جہلم تک کے پوٹھوہار ریجن سمیت اسلام آباد میں سی این جی کی بندش آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

ابنا: بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں کم ہونے سے عوام مشکلات کا شکار ہیں گیس کے لوڈ مینجمنٹ شیڈول میں توسیع کی وجہ سے سی این جی کی ہفتہ وار بندش کو دو روز سے بڑھا کر اڑھائی روز کردیا گیا ہے ، اس پر عمل درآمد کا آغاز گزشتہ روز ہوا تھا جس کے تحت پوٹھوہارریجن اور اسلام آباد کے پانچ سو سے زائد سی این جی اسٹیشنز پر گیس فراہمی اب کل سہ پہر تین بجے ہوگی ، سی این جی کی بندش کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں میں آج واضح کمی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے ویگن اسٹاپس پر مسافروں کا رش نظرآیا ، ان حالات سے پریشان عوام نے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169