ابنا: انجمن تاجران نے آج شہر میں شٹر ڈاوٴن کا اعلان اورتحریک تحفظ حقوق میانوالی نے چشمہ پاورپلانٹ کی طرف دوبارہ مارچ کی دھمکی دی ہے۔ ادھر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کے دوران پولیس کی شیلنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔45 سالہ خادم حسین کی نمازجنازہ میانوالی کالا باغ روڈ پر نواحی قصبے میں آج صبح ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک تحفظ حقوق میانوالی کے رہنماوٴں نے شدید غم وغصے کااظہارکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے پرامن مظاہرین پر بربریت کا مظاہرہ کیا۔ تحریک نے آج دوپہر بارہ بجے دوبارہ میانوالی سے چشمہ کی طرف مارچ کرنے جبکہ انجمن تاجران نے شٹرڈاوٴن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ .............
/169