2 جولائی 2011 - 19:30

نئی دہلی...بھارتی حکومت نے بالآخر تسلیم کرلیا ہے کہ ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ بات چیت کے دوازے بند رکھنا شاید ان کی غلطی تھی۔

ابنا: بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپما را راوٴ نے بھارتی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی حکومت کی ہٹ دھرمی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ بات نہ کرنا شاید بھارتی حکومت کی غلطی تھی۔ ایک سوال پر نروپما راوٴ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ان مسائل پر بات چیت کرنا ہوگی جن سے دونوں ممالک میں دوری پیدا ہوتی ہے، بات چیت سے اعتماد کے بحران میں کمی واقع ہوگی، اور اس کا اعتراف دونوں ممالک کے وزرائے اعظم بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی حالیہ سوچ حقیقت پسندانہ ہے۔ نروپما راوٴ نے کہا کہ پالیسیاں لیباریٹری میں نہیں بنائی جاتیں بلکہ ماحول کو مدنظررکھنا پڑتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت