1 جولائی 2011 - 19:30

کراچی…کراچی کے علاقے شادمان ٹاون میں ڈکیتی کی واردت میں ملوث مبینہ ملزمان پر شہریوں نے تشدد کے بعد فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،جبکہ دوسرے ساتھی کو بھی اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ابنا: پولیس کے مطابق تھانہ شارع نور جہاں کی حدود میں واقع شادمان ٹاون میں تین ڈاکو مبینہ طور پر شہری سے گاڑی چھینے اور اسٹریٹ کرائم کی کوشش کررہے تھے کہ علاقہ مکینوں نے ڈاکو کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ،ڈکیتی کی واردات کے دوران شہریوں کی جانب سے ہونے والی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر جب پولیس پہنچی تو ڈاکو کو گولی لگی ہوئی تھی اور ضابطے کی کاروائی کے ڈاکو کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کا مفرور ساتھی بھی گرفتار کرلیا گیا ہے،جس کی شناخت ابراھیم ولد طاہر کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول بھی برآمد ہوئے ہیں،جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگیا ہے،فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت