30 جون 2011 - 19:30

اسلام آباد…اسلام آباد کے صنعتی علاقہ سیکٹر آئی نائن میں ایک عالمی فلاحی ادارہ کا ادویہ گودام ، آتش زدگی سے خاکستر ہوگیا ، تقریبا دو ہفتوں کے دوران اس علاقہ میں اپنی نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔

ابنا: سیکٹر آئی نائن تھری میں واقع ادویہ کے اس بڑے ویئرہاوٴس میں آگ آج دن میں اچانک بھڑکی ، اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ اور ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں ، امدادی حکام کے مطابق آگ سے ویئرہاوٴس میں پڑی تمام ادویہ اور سامان ضائع ہوگیا اور آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایاجاسکا، واقعہ میں جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آتش زدگی کی وجوہات جاننے کی بھی کوشش کی جارہی ہے، ایسی ہی آتش زدگی کا ایک واقعہ 15 جون کو اسی سیکٹر میں ہوا تھا، آئی نائن ٹو میں واقع ایک اور غیرملکی فلاحی تنظیم کا ایک بڑا ویئرہاوٴس، صبح سویرے آتش زدگی کا شکار ہوگیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت