27 جون 2011 - 19:30

مظفرآباد…آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے تین حلقوں میں دوبارہ انتخابات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کردیاہے۔

ابنا: کوٹلی میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ ہوائی فائرنگ کے بعد مشتعل کارکنوں نے توڑ پھوڑ شروع کردی اور کئی دفاتر کو آگ لگادی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ایل اے 37 لاہور میں دس جولائی کو ایل اے 6 بھمبھر میں 11 جولائی جبکہ ایل اے 17 پونچھ میں18 جولائی کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔ادھر کوٹلی نکیال ایل اے 9 میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ ہوائی فائرنگ کے بعد مشتعل کارکنوں نے توڑ پھوڑ شروع کردی اور کئی سرکار ی دفاتر کوآگ لگادی۔ ایس پی کوٹلی عرفان مسعود کشفی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے حامیوں کو توڑ پھوڑ سے روکنے کے لئے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی ۔واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی ،ادھرایل اے 17 پونچھ میں دو سیاسی گروپوں میں تصادم اور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مظفرآباد کے حلقہ ایل اے 25 میں پولنگ کے دوران آزادامیدوار چوہدری شہزاد کے حامی چوہدری اسماعیل کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اورریلی نکالی گئی۔ایل اے 16باغ میں انتخابی نتائج روکنے کے بعد سخت کشیدگی کے سبب کہوٹہ شہرمیں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔کوٹلی کے علاقے کھوئی رٹہ میں بھی گذشتہ روزدوسیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کے بعد فضا کشیدہ ہے۔آزادکشمیر میں وزرات عظمی کے لئے پیپلز پارٹی کے سات امیدواروں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ،چوہدری عبدالمجید ،چوہدری محمد مطلوب انقلابی ، محمد یعقوب خان،چوہدری یاسین ،سردار قمرالزامان اورچوہدری لطیف اکبر کے نام سامنے آئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت