ابنا: سي اين اين کو انٹرويو ديتے ہوئے صدر حامد کرزئي نے افغانستان ميں غير ملکي فوجيوں کي تعداد ميں کمي کا خير مقدم کيا- امريکي صدر باراک اوباما کے اس بيان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہ ، صرف صدر کرزئي کي درخواست پر افغانستان فوج بھيجي جائے گي، صدر کرزئي نے واضح کيا کہ وہ امريکہ سے ہرگز ايسي درخواست نہيں کريں گے- انہوں نے کہا کہ افغانستان اپني سلامتي کي ذمہ دارياں خود سنبھالنے کي تياري کر رہا ہے اور امريکي فوجيوں کي تعداد ميں کمي کا فيصلہ خوش آئند ہے-
واضح رہے کہ امريکي صدر باراک اوباما نے بدھ کے روز اعلان کيا ہے کہ رواں سال کے دوران افغانستان سے دس ہزار امريکي فوجيوں کو واپس بلاليا جائے گا جبکہ سن دوہزار نو کے آخر ميں فوج کي تقويت کے لئے بھيجے جانے والے تينتيس ہزار امريکي فوج بھي اس سال موسم گرما کے اختتام تک افغانستان سے واپس آجائيں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز