26 جون 2011 - 19:30

کراچی…آزاد کشمیر الیکشن میں کراچی کی نشستوں پر الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف ایم کیو ایم نے سندھ ہائیکورٹ مین پٹیشن دائر کردی،درخواست کی سماعت کل متوقع ہے۔ایم کیو ایم کی جانب سے آزاد کشمیر سے ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی سلیم بٹ اور طاہر کھوکھر نے سندھ ہائیکورٹ مین درخواست دائر کی۔

ابنا: درخواست میں چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر،وفاقی و صوبائی حکومت اور آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست کے متن کے مطابق ایم کیو ایم پر پیپلز پارٹی نے ہر سطح پر دباوٴ ڈالا کہ کراچی کی دو میں سے ایک نشست چھوڑدیں اور یہ مطالبہ نہ ماننے پر امن و امان کا بہانہ بناکر الیکشن ملتوی کردیئے گے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ جن سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں حصہ لیا انہوں نے بھی ووٹرز لسٹ پر اعتراضات کئے،عدالت پورے الیکشن دوبارہ کروانے کا حکم دے۔ایم کیو ایم کی جانب سے سابق ایڈووکیٹ جنرل سندھ بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم کیس کی پیروی کریں گے۔سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ سندھ میں ملتوی کردہ انتخابات فوری کرائے جائیں کیونکہ غیرآئینی طور پر انتخابات ملتوی کیے گئے۔حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ یقین ہے عدالت درخواست پر غور کرتے ہوئے انتخابات کو کالعدم قرار دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات پر تمام جماعتوں نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت