ابنا: پولیس کے مطابق خیابان راحت پر واقع بنگلے میں جاری تقریب میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد ہلاک اور اکبر بگٹی کے پوتے طالع بگٹی سمیت دس افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم طالع بگٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسے۔ ہلاک ہونے والے دیگر افراد میں کامران , ڈاکٹر اقبال اور بنٹی نامی شخص شامل ہے، جبکہ ایک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالوں میں 28 سالہ زیشان،19 سالہ ضیاء الدین،27 سالہ زاہد فضل،22 سالہ فراز امیر، 33سالہ عرفان عدنان،30 سالہ قمر الدین، 30 سالہ شہباز حبیب، 25 سالہ بلال ارشد، اور 28 سالہ عیسیٰ جلال الدین شامل ہیں ۔ایس پی کلفٹن طارق دھاریجور کے مطابق بنگلے سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز