24 جون 2011 - 19:30

واشنگٹن (جنگ نیوز،ایجنسیاں) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ کے پیغام رساں کے موبائل فون ریکارڈسے انکشاف ہواہے کہ بن لادن کو آئی ایس آئی سے روابط رکھنے والی دہشت گرد تنطیم حرکت المجاہدین کی مددحاصل تھی اورتنظیم کے کمانڈروں نے انٹیلی جنس افسران سے فون پررابطے کئے تھے۔

ابنا: دوسری جانب آئی ایس پی آراورحرکت المجاہدین نے رپورٹ کو بے بنیادقراردیکرمستردکردیاہے،امریکی اخبار نے تفتیش کرنے والے امریکی افسروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ فون کالز سے ثابت ہوگیا ہے کہ یہ تنظیم ”حرکت المجاہدین“ ہے جس کا آئی ایس آئی سے رابطہ ہے۔اخبار کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فون میں حرکت المجاہدین نامی گروپ کے کمانڈرز کے نمبر ملے ہیں اور ان سے رابطوں کا پتہ چلا ہے۔ امریکی حکام مانتے ہیں کہ حرکت المجاہدین نامی شدت پسند تنظیم پاکستان انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کیلئے کافی دنوں سے ایک اثاثے طور پر دیکھی جاتی رہی ہے اس لئے بہت سے سوالات اٹھتے ہیں کہ کہیں حرکت المجاہدین نے پاکستانی ایجنسی کے اشارے پر اسامہ کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے میں مدد تو نہیں کی تھی۔ فون پر کی گئی کالز کا پیچھا کیا گیا ہے اور ایک سینئر امریکی افسر کا کہنا ہے کہ حرکت کے کمانڈروں نے پاکستانی انٹیلی جنس افسران کو فون کئے تھے۔ اخبار کے مطابق ایک نے تو یہ بھی کہا ہے کہ ان کی ملاقات ہوئی ہے لیکن ایک افسر کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ حرکت کمانڈر اور پاکستان انٹیلی جنس کے افسران کے درمیان فون پر رابطہ بن لادن کے متعلق ہی کیا گیا ہو یا انہیں تحفظ دینے کیلئے ہو۔ اس افسر کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی ایسا سراغ نہیں ملا جس سے یہ پتہ چلتا ہوکہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی نے بن لادن کو تحفظ فراہم کیا ہو۔ اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کو رابطوں کے متعلق کافی اہم باتوں کا تو پتہ چلا ہے لیکن ابھی اس بارے میں حتمی طورپر کچھ نہیں کہا جا سکتا ،ایک امریکی افسر جنہیں اس فون کے رابطوں سے متعلق تفصیل سے آگاہ گیا تھا کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم اشارہ ہے جس کی ہم تفتیش کر رہے ہیں۔ ادھر حرکت المجاہدین نے کہا ہے کہ ان کا القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن یا آئی ایس آئی سے کبھی بھی کوئی تعلق نہیں رہا ہے جبکہ پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل اطہر عباس نے رپورٹ پرشدیدردعمل ظاہرکرتے ہوئے اسے بے بنیاد اورگمراہ کن قراردیاہے اورکہاہے کہ یہ رپورٹ ہمارے سکیورٹی اداروں کے خلاف جاری منظم پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت