22 جون 2011 - 19:30

سید عدنان الموسوی کی شہادت کل کے مظاہروں میں آل خلیفہ اور آل سعود کے جلادوں نے زہریلی گیس استعمال کی تھی جس کی وجہ سے سید عدنان الموسوی بھی انقلاب بحرین کے شہیدوں کے قافلے میں شامل ہوگئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کل خلیفی فوجی عدالت سے ایک سنی انقلابی راہنما سمیت 10 قائدین انقلاب اور کئی دیگر افراد کو عمر قید اور 2 سے پندرہ سال کی قید کی سزائیں دیئے جانے کے بعد بحرینی عوام نے مختلف شہروں اور قصبوں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور آل خلیفہ اور آل سعود کے گماشتوں نے مختلف علاقوں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے زہریلی گیس کا بے تحاشا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی اور کئی بے ہوش ہوگئے۔ 38 سالہ سید عدنان الموسوی ان ہی افراد میں سے ایک تھے جو زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے تھے اور آج انھوں نے سانس کی شدید تکلیف کی بنا پر شہادت پائی اور یوں انقلاب بحرین کے شہداء کی تعداد 38 ہوگئی۔

یہ بھی دیکھیں:

ملت جعفریہ کے احتجاج کے باوجود متنازعہ فلم "بول" ریلیز، روزنامہ جنگ کی طرف سے تشہیر جاری

۔۔۔۔۔۔

/110

بحرین کی سفاک حکومت کویونسکو اجلاس کی صدارت سونپےجانےپراحتجاج/ CLICK آپ بھی احتجاج ریکارڈ کرائیں

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز /                       |

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت