20 جون 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے صدور نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے علاقائی تعاون میں توسیع پر تاکید کی ہے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج عراق کے صدر جلال طالبانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوۓ کہاکہ اس میں شک نہیں کہ تمام شعبوں میں تہران اور بغداد کے درمیان باہمی تعاون اور مشاورت دونوں ممالک کی قوموں کے مفاد میں اور خطے میں قیام امن کا باعث ہوگي۔ جلال طالبانی نے بھی دونوں ممالک کے بڑھتے ہوۓ تعلقات پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور کہاکہ دوستانہ تعلقات میں استحکام اور دو طرفہ تعاون دونوں ممالک کی اقوام اور خطے کے لۓ گرانقدر نتائج کا حامل ہوسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت