ابنا: پریس ٹی وی نے لیبیا کے انقلابیوں کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ڈکٹیٹر قذافی کے حامی فوجیوں نے مصراتہ شہر پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ۔ اس حملے میں ایک تیرہ سالہ بچے سمیت گیارہ عام شہری مارے گۓ ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس حملے میں دو بچے زخمی بھی ہوۓ ہیں۔ مصراتہ شہر پر اس وقت انقلابیوں کا کنٹرول ہے۔ اور لیبیا کے انقلابی عام شہریوں کی جانوں کے تحفظ کےسلسلے میں نیٹو کا کوتاہی برتنے کا الزام لگاتے ہیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے مارچ کے آخری دنوں میں قذافی کے حامی فوجیوں کے مقابلے میں عام شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے مقصد سے لیبیا میں نیٹو کے فوجیوں کی کارروائی کی اجازت دی تھی۔ حالانکہ نیٹو کے فوجیوں نے نہ صرف عام شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لۓ کوئي اقدام انجام نہیں دیا ہے بلکہ ہر روز نیٹو کے حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ باخبر مبصرین کا کہنا ہے کہ لیبیا میں نیٹو کی فوجی موجودگی کا مقصد اس ملک کے توانائی کے ذخائر کی لوٹ مار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز