ابنا: کراچی کے علاقے منگھو پیر میں 30 اپریل کو رینجرز کے اہلکاروں نے ڈی ایس پی گڈاپ جاوید عباس کی موجودگی میں ایک گھر کے محاصرے کے دوران فائرنگ کی تھی،جس کے نتیجے میں 17 سالہ نوجوان اسلام بہادر ہلاک اور اس بھائی زخمی ہو گیا تھا۔جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد سیشن کورٹ غربی کے حکم پر جاں بحق اور زخمی ہونے والے نوجوان کے والد کی مدعیت میں ڈی ایس پی جاوید عباس اور رینجرز کے چار اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ دفعہ 302/324/34 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
کراچی:صوبائی وزیرمنظور وسان کے فارم ہاوٴس پر فائرنگ ، ملازم ہلاک خورشید عباسی…شاہ لطیف تھانے کی حدود میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر منظور وسان کے فارم ہاوٴس پر آج صبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کا ایک ملازم سلمان موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ چوکیدار پیر بخش زخمی ہوگیا،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، علاوہ ازیں کلفٹن کے ساحل سی ویو کے قریب آج صبح نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جسے تشدد کے بعد ہلاک کیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز