ابنا: پیپلزپارٹی کراچی کے صدر نجمی عالم ، وزیر اعلی سندھ کے مشیر راشد ربانی ، وقارمہدی ، متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب ، حماد صدیقی اور مقیم عالم جبکہ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل بشیر جان اور رانا گل آفریدی نے مہم میں حصہ لیا۔ تینوں جماعتوں کے رہنماوں نے فریسکو چوک سے ایم کیوایم ، ریگل چوک سے پی پی پی اور ایمپریس مارکیٹ سے اے این پی کے پرچم اتار ے۔ ایمپریس مارکیٹ پر اے این پی کے کارکنوں نے تینوں اتحادی جماعتوں کے رہنماوٴں پر گل پاشی کی اور بشیر جان نے رہنماوں کو پھول پیش کیے۔ پیپلزپارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے دیگر سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سیاسی تناوٴ کے خاتمے اور امن قائم کرنے کی مہم میں ان کا ساتھ دیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز