15 جون 2011 - 19:30

کراچی…خورشید عباسی…آج صبح کراچی کے علاقے قصبہ کالونی اور گھاس منڈی سے دو بوری بند لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں تشدد اور گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا تھا۔

ابنا: تاہم دونوں مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، دوسری جانب صبح کوہی ملیر کے علاقے کالا بورڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک نوجوان کو دیوار کے ساتھ کھڑا کرکے اس پر فائرنگ کردی جس سے نوجوان موقع پرہی ہلاک ہوگیا، مرنے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہ ہوسکی، دریں اثنا الصبح نامعلوم مسلح افراد نے صدر فائراسٹیشن پر فائرنگ کردی جس سے دوفائرمین زخمی ہوگئے اوردوگاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔

کراچی: مختلف علاقوں میں کشیدگی، فائرنگ سے مزید پانچ افراد قتل 

کراچی ... کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں مزید5 افرادکوموت کے گھاٹ اتاردیاگیاہے جس سے چار روز میں مارے گئے افراد کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں تشدد زدہ لعش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی دوسری جانب صدر کے علاقے ایمپریس مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے جنکی شناخت نہی ہو سکی ہے جبکہ پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایم پی آر کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ لیاری کے علاقے نیازی چوک پر بھی ایک شخص کی تشدد زدہ نعش ملی ہے۔ کراچی میں گزشتہ چار روز کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد39ہوگئی ہے جبکہ اورنگی ٹاوٴن اور قصبہ کالونی میں سب سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے جہاں صورتحال بدستور کشیدہ ہے پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال کو کنٹرول کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ 

کراچی میں بدامنی کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری     کراچی…کراچی میں ہفتے کے آغاز پر ہی شروع ہونے والی بدامنی کی لہرسیاسی کوششوں کے باوجود رک نہ سکی۔ بدامنی کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں پیر کو اچانک پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جہاں وقفے وقفے سے تین دن جاری رہنے والی فائرنگ گذشتہ رات بھی جاری رہی۔ گذشتہ رات اس علاقے میں امن کے قیام کے لئے سیاسی جماعتوں نے امن ریلی نکالی لیکن بدامنی نہ رک سکی اس کے برعکس شہر کے بعض دیگر علاقوں میں بھی صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے قریب دو سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے مابین لڑائی شروع ہوگئی جس میں دونوں طرف سے شدید فائرنگ رات بھر جاری رہی اور علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کررہا تھا۔ اس علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں دوافراد ہلاک جبکہ پتھراوٴ سے دو فائرفائٹر زخمی ہوگئے۔ مسلح افراد نے ایک گودام میں آگ لگادی۔ اس دوران مشتعل افراد نے فائر اسٹیشن پربھی حملہ کردیا۔ ان واقعات کے بعد صدر اور لائنز ایریا میں ابھی بھی کشیدگی ہے۔ فائرنگ کے واقعات شہر کے دیگر علاقوں میں بھی جاری رہے۔ پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میں گھاس منڈی کے قریب سے نامعلوم شخص کی بوری میں بند تشدد زدہ لاش ملی۔ جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ ملیر میں سعود آباد تھانے کے قریب سے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی جسے منہ میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ پی آئی ئی بی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ڈیفنس میں ایم پی آر کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ لیاری کے علاقے نیازی چوک پر بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت