14 جون 2011 - 19:30

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے نئي حکومت کے ارکان کے درمیان گہرے تعاون کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

ابنا: بیروت سے ارناکی رپورٹ کےمطابق سیدحس نصراللہ نے لبنان سوشلسٹ پروگریسیو پارٹی کے سربراہ ولید جنبلاط سے ملاقات میں نئي حکومت کے ارکان کے باہمی تعاون پرتاکید کی ہے۔ اس ملاقات میں لبنان کے وزیرٹرانسپورٹ غازی العریضی اور حزب اللہ کے میڈیا کوآرڈی نیٹر بھی موجودتھے ۔ سید حسن نصراللہ اور ولید جنبلاط نے لبنان کی تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ حکومت کی تشکیل وزارت خانوں کی تقسیم نیز حکومت کے خلاف سازشوں جیسے مسائل بھی زیرغور آئے۔ یادرہے لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے پیر کے دن اپنی کابینہ کا اعلان کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت