ابنا: بھارت نے ممبئی حملہ کیس میں پاکستان کو مرنے والوں کی پوسٹ مارٹم اور میڈیکو لیگل رپورٹس کی غیرمصدقہ نقول دے دی ہیں راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی ، فریق استغاثہ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو درخواست کی کہ سمن جاری ہونے اور اشتہاری ہونے کے باوجود پرویز مشرف ، عدالت حاضر نہیں ہوئے، اس لئے ان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات دئے جائیں ، عدالت نے سابق صدر کے ورانٹ جاری کرتے ہوئے ان کی منقولی اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں اور وکلاء صفائی کی درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی، اسی جیل میں ممبئی حملہ کیس میں گرفتار ملزموں کا جیل ٹرائل ہوا تو وکیل استغاثہ نے بتایا کہ : بھارت نے ممبئی حملہ میں مرنے والوں کی میڈیکل رپورٹس کی نقول دے دی ہیں لیکن یہ مصدقہ نقول نہیں اور نہ ہی یہ قابل تسلیم ہیں ، وکیل نے بتایا کہ بھارت سے مصدقہ نقول مانگی ہیں، اس کے بعد ہی پاکستانی کمیشن بھارت جائے گا، بعد میں مقدمہ کی سماعت 18 جون تک ملتوی کردی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز