6 جون 2011 - 19:30

امریکی فوج نے عراق میں اپنے پانچ فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے ایک بیان جاری کیا ہےجس میں آيا ہےکہ عراق کے بغداد شہر میں پانچ امریکی فوجی ہلاک ہوگۓ ہیں۔ امریکی فوج کے بیان میں ان فوجیوں کے ہلاک ہونے کی نوعیت کی جانب کوئي اشارہ نہیں کیا گيا ہے۔ لیکن اس سے قبل عراقی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ بغداد شہر کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے وکٹری پر پانچ راکٹ لگے ہیں ۔ واضح رہے کہ ان پانچ امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد سنہ دو ہزار تین سے اب تک عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چار ہزار چار سو انسٹھ تک پہنچ گئي ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت