6 جون 2011 - 19:30

ایک عرب اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں امریکہ نواز بر سر اقتدار آل سعود خاندان یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو دبانے اور کمزور کرنے کی بھر پور تلاش و کوشش کررہا ہے۔

ابنا:  اخبار کے مطابق یمن کے شہر صنعا اور تعز تباہ و برباد ہوچکے ہیںیمن میں بحران جاری ہے اور یمنی حکومت سعودی عرب اور بعض  خلیجی عرب ممالک کے تعاون سے یمن کےعوام کا خون بہا رہی ہے سعودی عرب یمن کے عوام کے انقلاب کو نیست و نابود کرنا چاہتا ہے اور ایسے افراد کے حمایت کررہا ہے جو امریکہ اور سعودی عرب سے وابستہ ہوں اخبار کے مطابق  سعودی عرب یمن کو اپنے عشرتکدہ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے تاکہ سعودی شہزادے ہفتہ کے آخر میں اپنی تعطیل یمن میں گزاریں۔ اخـبار القدس العربی کے مطابق  سعودی عرب کی پالیسیاں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اور  امریکہ اور اسرائیل کے مفاد میں ہیں۔اخبار کے مطابق یمن کا انقلاب سعودی عرب کے دامنگیر بھی ہوسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت