ابنا: صدر کے جانے پر دارالحکومت میں جشن منایا گیا،اپوزیشن کے ہزاروں حامی دارالحکومت صنعا کی سڑکوں پر نکل آئے ،مظاہرین صدر علی عبداللہ کے ملک سے جانے پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔ اس موقع پر مٹھائی تقسیم کرنے کے علاوہ آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے ترجمان محمد قحطان نے کہا کہ وہ سعودی عرب میں زیر علاج زخمی علی عبداللہ کو واپسی سے روکنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے۔ انھوں نے صدر کے ملک سے جانے کو ایک ظالم اور بدعنوان حکومت کے خاتمے کا نقطہ آغاز قرار دیا۔ قبائلی رہنما شیخ صادق الاحمر نے جنگ بندی اور اپنی فورسز کے زیر قبضہ سرکاری عمارتیں خالی کرنے پرمشروط آمادگی ظاہر کردی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز