4 جون 2011 - 19:30

لاہور…رینجرز ہیڈ کوارٹر لاہور میں لیہ سانحہ میں شہید ہونے والی ڈی جی رینجرزمیجر جنرل نواز سمیت چاروں شہدا کی نماز جنازہ اداکردی گئی ہے۔

ابنا: یکم جون کو لیہ کے نواحی علاقے کوٹ سلطان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد نواز،لیفٹنٹ کرنل عامرعباس ،کیپٹن آصف نواز اورصوبے دارعبیداللہ کی نمازجنازہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ رینجرزہیڈکوارٹرز میں اداکی گئی۔نمازجنازہ میں گورنرپنجاب لطیف کھوسہ ،وزیراعلی پنجاب شہبازشریف،وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ،سیکریٹری دفاع لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ سید اطہر علی کورکمانڈر لاہور راشد محمود،کور کمانڈر گوجرانوالہ راحیل شریف سمیت اعلی عسکری اورسیاسی قیادت نے شرکت کی۔شہدا سانحہ لیہ کیلئے گارڈر آف آنرپیش کیاگیا جبکہ چاروں شہدا کی میتیں چنیٹوٹ،سیالکوٹ اورفیصل آباد بذریعہ ہیلی کاپٹرروانہ کر دی گئی۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت