ابنا: امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن اسپیکر جان Boehner کی پیش کردہ قرارداد پر ووٹنگ ہوئی۔ قرارداد میں اوباما انتظامیہ سے کہا گیاکہ دو ہفتوں کے اندر لیبیا کے مشن پر آنے والے ممکنہ اخراجات ، مشن کی مدت اور امکانات سے ایوان نمائندگان کو آگاہ کیا جائے۔ ووٹنگ کے دوران قرار داد کے حق میں 268 اور مخالفت میں 145 ووٹ آئے۔ تاہم ایوان نمائندگان نے ڈیمو کریٹ رکن ڈینس کوسی نِچ Kucinich کی قرار داد کثرت رائے سے مسترد کردی۔ اس قرار داد میں صدر اوباما سے کہا گیا تھاکہ وہ پندرہ دن کے اندر لیبیا کی جنگ میں امریکا کی شرکت ختم کریں۔ ایوان نے یہ قرار داد 148 کے مقابلے میں 265 ووٹوں سے مسترد کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز