ابنا: ملتان کی تحصیل جلال پور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انقلاب لانے والی عوام ہے، عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر چند لوگ عوام کو گمراہ کررہے ہیں حالانکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں چار گناہ بڑھ چکی ہیں جس کے باعث ہم نے مجبوراً پیٹرول یم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کا بحران ہمیں ورثہ میں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بجلی پیسوں سے ملتی تو خرید کر دیتے لیکن اس کے لئے منصوبہ بنائے جاتے ہیں۔ جلسہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث معیشت پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہ نیشنل سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں اور بہتر حکمت عملی اپنائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز