ابنا: برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ پاکستانی رہنماوٴں کی طرف سے اپنی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی اندرونی "ڈبل گیم" بھی بری طرح ناکام ہو گئی ۔قبائلی علاقوں میں ڈرونز حملوں کے خلاف شدید احتجاج بھی بے معانی ہوگیا، جب وکی لیکس کے انکشافات سامنے آئے کہ ڈرونز حملوں کی پاکستان کے وزیرا عظم اور آرمی چیف نے خاموشی سے حمایت کی ہے۔ برطانوی سفارت کار واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کرانے کی کوشش میں ہیں۔اس کے علاوہ پاکستانی معیشت زوال کا شکار ہے۔ گرمیوں میں بجلی نہ ہونے سے پاکستان کی گلیوں میں احتجاج شدت اختیار کرسکتا ہے۔ صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ نے اسامہ واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے امریکی امداد ختم کرنے کا اعلان کیا۔ مغربی اہل کار نے کہا کہ یہ جذبات منطق کے ساتھ برسر پیکار ہیں۔سیاست میں فوج اورسویلین کے درمیان طاقت کا توازن کااہم سوال پیدا ہوا ہے ۔پاک فوج کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے لیکن یہ مستقل نہیں رہے گی۔اگر فوج نے ٹھیک چلی چال تو لوگ جلد ہی اپنی فوج پر اعتماد کرنا شروع کردیں گے۔ پاکستان کے متعلق بہت بڑی تباہی کی پشین گوئی ہمیشہ غلط ثابت ہوئی۔ اسامہ کے واقعے کے بعد پیدا صورت حال اور جذبات ختم ہوتے ہی پاکستان پرانی ڈگر پر آجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز