ابنا: فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج خلیج فارس کی بندرگاہ لنگہ میں موج شکن پراجیکٹ کے افتتاح کی تقریب میں اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ حضرت امام خمینی رح کے پیش نظر عظیم مقاصد تھے کہا کہ مختصر طور پر کہا جاسکتا ہے کہ امام خمینی رح خدا تعالی اور انبیاۓ کرام کے راستے کی جانب انسانوں کی بازگشت کے خواہاں تھے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ امام خمینی رح سب کے لۓ عدل و انصاف کے قیام اور ترقی و پیشرفت کے علمبردار تھے اور ایران میں بھی وہ اس سرزمین سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے کمال ، ترقی اور نکھار کے لۓ کوشاں تھے۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے عدل و انصاف کی برقراری اور محرومی کے خاتمے کو حضرت امام خمینی رح کی امنگ قرار دیا اور کہا کہ کثیرالمقاصد موج شکن پراجیکٹ خطے کے عوام کے لۓ تجارتی اور ماہی گیری کے امور میں آسانیاں پیدا کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ سمندر لوگوں کےمعاش کا ذریعہ ہے اور وہ تمام اقدامات انجام دیۓ جانے چاہئيں جن کے ذریعے سب لوگ سمندر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں تاکہ وہ فارغ البالی کے ساتھ حلال رزق کمانے کے لۓ سمندری نعمتوں سے استفادہ کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز