ابنا: بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے کیس کی اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سماعت کی۔۔ایف آئی اے حکام نے پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل سے متعلق رپورٹ پیش کی ، جس کے مطابق برطانوی حکام نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمدسے انکارکردیا اورموقف اختیارکیاکہ دونوں ملکوں میں ملزموں کی حوالگی کاکوئی معاہدہ نہیں۔ ایف آئی اے نے پرویزمشرف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی۔ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری اظہر نے بعد میں میڈیاکوبتایاکہ تفتیشی افسر کی بحالی پر ، عدالت نے ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی ختم کردی۔ تبدیل کئے گئے تفتیشی افسر کو دوبارہ کیس کی تفتیش سونپ دی گئی ہے۔پرویز مشرف کو اشتہاری قراردینے پر آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان فواد چودھری نے کہاہے کہ اس کامقصدپرویزمشرف کوپاکستان آنے سے روکناہے لیکن ان کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز