28 مئی 2011 - 19:30

سیکریٹری جنرل جمعیة الوفاق الاسلامی بحرین نے کہا کہ ان کا ملک آل خلیفہ حکومت کی جابرانہ پالیسیوں اور ناقابل فراموش مظالم و جرائم کے سائے میں کبھی بھی امن و سکون کا منہ نہ دیکھ سکے گا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی الوفاق الاسلامی جمعیت کی سیکریٹری جنرل اور انقلاب بحرین کے ایک راہنما شیخ علی سلمان نے آژانس فرانس پریس (ای ایف پی) سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بحرین ایک چھوٹا سا ملک ہے جس پر موجودہ حکام نے جبر و استبداد کی پالیسی اپنا رکھی ہے وہ اس ملک میں انقلاب کی صدا خاموش کرنا چاہتے ہیں لیکن اس جبر و استبداد کے باعث بحرین کبھی بھی امن و سکون کا منہ نہیں دیکھ سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ بحرین کے عوام ملک میں حقیقی اور سنجید اصلاحات کے خواہاں ہیں اور جبر کی پالیسی کبھی بھی ملک میں استحکام بحال کرنے میں مدد نہیں کرسکے گی۔ انھوں نے کہا کہ سیکورٹی اقدامات اس ملک کے مسائل کے لئے بنیادی راہ حل نہیں ہے بلکہ اس ملک کو سیاسی اصلاحات کی ضرورت ہے اور ان اصلاحات کے بغیر ملک کی ناگفتہ بہ صورت حال بدستور جاری رہے گی اور ملک میں استحکام قائم نہ ہوسکے گا۔ شیخ علی سلمان نے کہا کہ بحرین کے عوام نظام حکومت کی اصلاح چاہتی ہیں اور ان کا مطالبہ آئینی بادشاہت کا قیام ہے۔ انھوں نے کہا: ہم نے آل خلیفہ حکمرانوں کے جبر و تشدد کی بنا پر پارلیمان سے استعفے دیئے اور آنے والے انتخابات میں بھی شرکت کا ارادہ نہیں ہے تاہم اس سلسلے میں آنیوالے دنوں میں ہم اپنے آخری فیصلے کا اعلان کریں گے۔ انھوں نے کہا: ہمارے دو سابق اراکین پارلیمان "جواد فیروز" اور "مطر مطر" کو سرکاری غنڈے اغوا کرکے لے گئے ہیں اور ان کے بارے میں ہمیں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔ انہیں ایک خفیہ اذیتکدے میں رکھا گیا ہے حتی کہ اب تک وہ اپنے گھر والوں سے بھی کوئی رابطہ نہیں کرسکے ہیں اور یہ صرف ان دو ہی افراد کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اسیروں کی اکثریت کا یہی حال ہے۔ شيخ علي سلمان نے کہا کہ آل خلیفہ نے کثیر تعداد میں عام شہریوں نیز وزارت صحت و وزارت تعلیم کے سینکڑوں کارکن گرفتار کرلئے ہیں اور انہیں ٹارچر کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ایسا غیرانسانی اور وحشیانہ فعل ہے جسے بحرین کے عوام کبھی بھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔ یہ تلخ واقعات عوام کے ذہن میں ثبت ہوجائیں گے اور کبھی بھی بھلائے نہیں جاسکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام سول گورنمنٹ کا قیام چاہتے ہیں اور ہم نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمارے مطالبات قومی ہیں اور ہم آئینی بادشاہت کے قیام کے خواہاں ہیں۔............./110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت