ابنا: وکی لیکس کے مطابق کراچی میں امریکی قونصل جنرل Steve Fakanنے بیس جنوری دو ہزار نو کو واشنگٹن مراسلہ بھیجا جس میں نیشنل پارٹی کے سینیٹر عبدالمالک بلوچ اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنماوٴں سے ملاقاتوں کی تفصیل لکھی گئی۔ مراسلے کے مطابق عبدالمالک بلوچ نے ملاقات میں دعویٰ کیا تھا کہ بلوچستان میں طالبان کی بڑی تعداد بلوچوں کے زیر اثر علاقوں میں آنا شروع ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیکولر بلوچ قوم پرستوں سے نمٹنے کیلئے مذہبی بنیادپرستی کی حمایت کررہی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے صوبائی وزیر صحت مولانا عبدالباری کا کہنا تھا کہ اگرچہ طالبان کوئٹہ میں موجود ہیں لیکن وہ اہم مذہبی رہ نماوٴں کی نظر میں ہیں۔ عوامی امور کے صوبائی وزیر مولانا عبدالباری آغا نے اگرچہ یقین ظاہر کیا کہ بلوچستان میں طالبان کیلئے حمایت موجود ہے لیکن طالبان صوبے میں قانون کو ہاتھ میں لینے کے قابل نہیں۔ تاہم جے یو آئی کے ہی رکن قومی اسمبلی مولانا نور محمد نے کوئٹہ میں طالبان کی موجودگی کا امکان مسترد کردیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز